زندگی کا سب سے مقدس سفر، 100سالہ عازم حج کی دل کو چھو لینے والی کہانی

0
4

حج 2026 کے لیے عازمین کی سعودی عرب آمد آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جن میں ایک صدی سے زائد عمر کے معمر عازمِ حج بھی شامل ہیں۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے یہ بزرگ عازم ہاتھ میں چھڑی تھامے اور تلبیہ پڑھتے ہوئے حج کے روحانی سفر پر روانہ ہوئے، ان کے چہرے پر خوشی اور شکرگزاری کے جذبات واضح تھے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق 100 سال سے زائد عمر کے یہ معمر عازم رباط-سلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر “روٹ ٹو مکہ” اقدام کے تحت اپنے سفرِ حج کا آغاز کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود خصوصی سہولتی مرکز میں انہیں بھرپور توجہ اور آسانی فراہم کی گئی تاکہ ان کا سفر آرام دہ اور منظم ہو سکے۔

بزرگ عازم حج کے چہرے پر تلبیہ کی ادائیگی کے دوران خوشی اور روحانیت کے آثار نمایاں تھے، جیسے وہ ایک صدی کے انتظار کے بعد اپنے زندگی کے سب سے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہوں۔

امیگریشن اور دیگر دستاویزی کارروائی کے دوران سعودی عملے نے خصوصی تعاون فراہم کیا، جبکہ بزرگ عازم مسلسل رہنمائی کے ساتھ تمام مراحل سے گزرتے رہے۔

یہ مناظر حج کے روحانی ماحول اور عازمین کی جذباتی کیفیت کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

Leave a reply