پاکستان نے نئی ڈیجیٹل تاریخ رقم کر دی ، قومی اسمبلی ملک کی پہلی اے آئی سے لیس اسمارٹ اسمبلی بن گئی

0
8

پاکستان کی قومی اسمبلی ملک کی پہلی اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے لیس اسمبلی بن گئی، جہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران ’’اے آئی پارلیمنٹ ماڈیول‘‘ اور ’’اے آئی پاورڈ اسپیکر آفس‘‘ کا افتتاح کردیا۔
یہ جدید منصوبہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، محفوظ ڈیجیٹل نظام اور پیپر لیس گورننس کے ذریعے پارلیمانی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مہم کا آغاز کرچکے ہیں، جس کے تحت تمام وزارتوں کو پیپر لیس نظام کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں پہلے ہی ای آفس سسٹم نافذ کیا جاچکا ہے، جبکہ اب اے آئی ٹیکنالوجی کے انضمام سے پارلیمانی نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جا رہا ہے۔
شزا فاطمہ نے پارلیمنٹ میں ماحول دوست اقدامات اور گرین انرجی کے فروغ پر بھی روشنی ڈالی۔

Leave a reply