ایئرپورٹس اور ایئر بیسز کے اطراف 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

0
6

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایئرپورٹس اور پاکستان ائیر فورس کے ائیر بیسز کے اطراف 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حساس فضائی تنصیبات کے قریب مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں پتنگ بازی، ڈرونز اور لیزر لائٹس کا استعمال، آتش بازی اور فضائی تنصیبات کے قریب کچرا پھینکنا شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات پروازوں کی حفاظت اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ایئرپورٹس و ایئر بیسز کے اطراف سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

Leave a reply