موٹرویز پر حادثات کے شکار افراد کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں

0
8

پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کا مقصد حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد اور ریسکیو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اتھارٹی (این ایچ ایم پی اے) اور پاکستان ائیر فورس کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت موٹرویز اور ہائی ویز پر حادثے کے شکار افراد کو بروقت ایئر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید نظام ملک بھر میں ایمرجنسی رسپانس کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرے گا اور ٹریفک حادثات میں امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائے گا۔

Leave a reply