
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایران کے دورے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق خطے میں اہم پیش رفت کے امکانات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
عرب میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے پر بات چیت آج رات تک حتمی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو انتہائی حساس مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو اس کے اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔















