سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کا اپنے مغربی علاقوں میں فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

ایران نے سکیورٹی خدشات اور فوجی انتباہ کے پیش نظر اپنے مغربی علاقوں میں فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور مغربی فضائی روٹس کو مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن میں ممکنہ خطرات اور ایران کے اندر مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاریوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














