پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا

0
11

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ منڈی بہاء الدین، پھالیہ، ملکوال، بھیرہ اور سرائے عالمگیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کے مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a reply