صارفین کیلئےبڑی تبدیلی،یوٹیوب نے AI Custom Feed فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے صارفین کے لیے ہوم فیڈ کو مزید ذاتی نوعیت دینے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
عام طور پر صارفین کو یوٹیوب پر لاگ اِن ہونے کے بعد ایک جیسی اور عمومی ویڈیوز نظر آتی ہیں، تاہم نئے فیچر کے ذریعے اب ہوم فیڈ کو صارف کی دلچسپی کے مطابق تبدیل کیا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق صارفین ایک پرومپٹ کے ذریعے اے آئی کو اپنی پسندیدہ موضوعات سے آگاہ کریں گے، جس کی بنیاد پر ایک کسٹمائزڈ فیڈ تیار کی جائے گی۔
“AI Custom Feed” نامی یہ فیچر فی الحال امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اسے مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی جاری کیا جائے گا۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے ہوم پیج پر “Your Custom Feed” آپشن منتخب کرنا ہوگا، جہاں صارف اپنی دلچسپی کے مطابق ویڈیو ترجیحات درج کر سکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ کسٹم فیڈ مخصوص تھیمز اور موضوعات پر مبنی ویڈیوز پر مشتمل ہوگی اور اگر اسے استعمال نہ کیا جائے تو یہ چند ہفتوں بعد ختم ہو جائے گی۔
یہ یوٹیوب کا ایک اور اے آئی فیچر ہے، اس سے قبل بھی پلیٹ فارم پر “Ask YouTube Search” سمیت کئی اے آئی فیچرز متعارف کرائے جا چکے ہیں۔
اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
ستمبر 30, 2026گوگل نےصارفین کیلئے دلچسپ فیچرمتعارف کرادیا
ستمبر 28, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بہاولپور:کاراورٹریلرمیں تصادم،5افرادجاں بحق،متعددزخمی
جنوری 13, 2025 -
چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |














