وینزویلا کے بعد جاپان بھی زلزلے سے لرز اٹھا، متعدد افراد زخمی

جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے باعث دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہر لرز اٹھے۔ حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب وینزویلا میں آنے والے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلوں کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق پہلے زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ دوسرے کی 10 کلومیٹر تھی۔ شدید جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
افواج پاکستان ہماری اورقوم کی ریڈ لائن ہیں،بلاول بھٹوزرداری
جولائی 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کیسزمیں اضافہ:اعدادوشمارجاری
اگست 15, 2024 -
کےپی میں گورنرراج سمیت دیگرآپشنزبھی ہیں،امیرمقام
نومبر 25, 2024 -
انسانی سمگلنگ کیس:صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
جون 11, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














