9 اور 10محرم کو میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروسزبند رہیں گی

0
107

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر مختلف شہروں میں بس سروسز عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروسز 9 اور 10 محرم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ فیصلہ جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اورنج لائن ٹرین سروس کے اوقاتِ کار اور روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مسافر معمول کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بس سروسز کی معطلی عارضی نوعیت کی ہے اور محرم کے بعد تمام سروسز معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت متبادل ذرائع آمدورفت کو مدنظر رکھیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply