ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرفیفا نے نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 16 کے تحت نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ معطلی اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔
فیفا کے فیصلے کے بعد نیپال کی قومی اور کلب سطح کی فٹبال ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے یا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نیپال کی فٹبال سرگرمیاں عالمی سطح پر شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
معطلی کے نتیجے میں نیپال فٹبال ایسوسی ایشن فیفا کی رکن تنظیم ہونے کے تمام حقوق اور مراعات سے بھی محروم ہو گئی ہے۔
فیفا کے مطابق پابندی کے دوران نیپال کے کھلاڑی، کوچز اور عہدیداران فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام تربیتی، ترقیاتی اور دیگر پروگراموں سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
فیفا کی جانب سے معطلی ختم کرنے کے لیے درکار شرائط اور آئندہ لائحہ عمل بعد میں جاری کیا جائے گا۔
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
نومبر 17, 2026آسٹریلیا میں انگلینڈ کا ون ڈےکرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
نومبر 17, 2026جے شاہ دوسری بار بلا مقابلہ آئی سی سی کے سربراہ منتخب
نومبر 17, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














