ڈائمنڈ جوبلی ٹورنامنٹ،پاکستان نےمالدیپ کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان مردوں کی قومی فٹبال ٹیم نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
یہ فتح کئی حوالوں سے اہم رہی، کیونکہ پاکستان نے 962 روز بعد کوئی بین الاقوامی میچ جیتا، جبکہ مالدیپ کے خلاف 1991 کے ایس اے ایف گیمز فائنل کے بعد یہ پہلی کامیابی بھی ہے۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع پیدا کیے، تاہم کوئی بھی موقع گول میں تبدیل نہ ہو سکا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا اور برتری حاصل کر لی۔ حیان خٹک کے شاٹ پر مالدیپ کے گول کیپر سے گیند چھوٹ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمر نواز نے گیند جال میں پہنچا دی۔
پہلا گول کھانے کے بعد مالدیپ نے واپسی کی کوشش کی اور چند خطرناک حملے بھی کیے، لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ دوسری جانب پاکستان نے جوابی حملوں میں حریف کی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
میچ کے 83ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی عبدالصمد ارشد نے خوبصورت انداز میں دوسرا گول اسکور کر کے پاکستان کی برتری مستحکم کر دی۔ اس کے چند منٹ بعد 87ویں منٹ میں ہارون حمید کا شاٹ دفاعی کھلاڑی سے لگ کر گول میں چلا گیا اور اس طرح پاکستان نے 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کی دو سال سے زائد عرصے پر محیط فتوحات کی کمی بھی ختم ہو گئی، جبکہ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنی پہلی فتح حاصل کی۔
اس موقع پر سید محسن گیلانی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی آئندہ میچ میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی،سینیٹ کی1 نشست پرپولنگ کاعمل جاری
جولائی 21, 2025 -
لندن : پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملےکےمعاملےمیں پیشرفت
نومبر 13, 2024 -
9مئی کیس،عمران خان نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا
جولائی 26, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














