مذاکرات میں اہم موڑ، محسن نقوی فیلڈ مارشل کاپیغام لے کر آج تہران روانہ ہونگے

0
7

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم دورے پر تہران روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے سے قبل محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا یہ دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دورے کے دوران محسن نقوی فیلڈ مارشل کی جانب سے خصوصی پیغام ایرانی قیادت تک پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیغام ایرانی سپریم لیڈر کے لیے ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان اہم سفارتی رابطے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران باہمی تعاون، علاقائی امن اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

Leave a reply