آزاد کشمیر میں امن و امان کیلئےبڑا کریک ڈاؤن، 72 افراد گرفتار

0
7

آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 72 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ شرپسندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دی جائے۔

Leave a reply