نجی کنسورشیم نے مشتاق رانا کوپی آئی اےکا چیف فنانشل آفیسر تعینات کردیا

0
5

نجی کنسورشیم نے قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے نئے چیف فنانشل آفیسر کو تعینات کر دیا ہے۔

کنسورشیم کے مطابق مشتاق رانا کو چیف فنانشل آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو ٹیک اوور کے بعد ایئرلائن کے مالی امور کی نگرانی کریں گے۔ وہ باضابطہ طور پر پیر 8 جون کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق رانا اس سے قبل سعودی ایئرلائنز سے وابستہ رہے ہیں۔ نجی کنسورشیم کی جانب سے آئندہ مرحلے میں سی ای او، چیف ایچ آر آفیسر، چیف پراجیکٹس اور پبلک ریلیشنز سمیت اہم عہدوں پر ماہر افراد کی تعیناتی کا بھی منصوبہ ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ بین الاقوامی آڈٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ہفتہ و اتوار کی تعطیلات کے باوجود متعلقہ ملازمین کو دفاتر طلب کر لیا گیا ہے۔ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ریکارڈ مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی رسک بیسڈ آڈٹ ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچے گی، جو ایئرلائن کے مختلف شعبوں کا جائزہ لے گی۔

پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ پیر 8 جون کو ہوگا، جو ایئرلائن کی عالمی درجہ بندی اور آپریشنل سیفٹی معیار کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply