ٹرمپ خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں اور ان کا حقیقت کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں،عباس عراقچی

0
109

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، اور ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں اور ان کا حقیقت کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل اختیارات کے ساتھ ایران کی قیادت کر رہے ہیں، اور رہبرِ انقلاب کے ساتھ رابطہ مسلسل برقرار ہے جبکہ ان کی ہدایات فوری طور پر حکام تک پہنچتی ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہونا چاہیے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر جارحیت مسلط کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 28 فروری کو حملے کے وقت وہ سپریم لیڈر کے دفتر میں موجود تھے، اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی صورتحال سے متعلق دو دن تک غیر یقینی کیفیت رہی۔

Leave a reply