ریونیو بڑھانےکیلئے گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس میں اضافےکی تیاری

0
11

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا، تاہم مزید غور کے لیے اسے آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تاہم وزارتِ قانون نے بل کو فوری طور پر منظور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مزید غور کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

بل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے ضروری مالی وسائل حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ “پنجاب میں ٹوکن ٹیکس پہلے ہی زیادہ ہے، اس لیے اسلام آباد میں بھی اس میں اضافہ ناگزیر ہے۔”

دوسری جانب وزیر قانون نے بل پر تفصیلی بحث پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات کو عجلت میں منظور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے قانونی نکتہ اٹھاتے ہوئے تجویز دی کہ ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا مستقل اختیار وفاقی کابینہ کو دے دیا جائے، تاکہ ہر سال پارلیمنٹ سے قانون میں تبدیلی کی ضرورت نہ پڑے۔

وزیر قانون کے مطابق معاملے کا تفصیلی جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا، جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply