پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئےیورپ روانہ ،قومی ہاکی ٹیم بیلجیم اور برطانیہ میں ایکشن کیلئےتیار

پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے آج علی الصبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بیلجیم اور برطانیہ روانہ ہو گئی۔ شیڈول کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے مقابلے 13 سے 28 جون 2026 تک بیلجیم اور برطانیہ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن، منیجر اولمپین خواجہ محمد جنید، ویڈیو اینالسٹ سلطان اشرف اور فزیو تھراپسٹ فہد جاوید بھی روانہ ہوئے ہیں۔
اسکواڈ میں گول کیپرز علی رضا اور وقار شامل ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زکریا حیات، عماد شکیل بٹ، عبدالمتین، محمد عماد، معین شکیل، رانا محمد ولید اشرف، غضنفر علی، محمد عبداللہ، احمد ندیم، ارشد لیاقت، عبدالمنان، افراز، بشارت علی، محمد ندیم خان، رانا عبدالوحید اشرف، ابوبکر محمود، ارباز احمد اور محمد حماد الدین انجم شامل ہیں۔
قومی ٹیم دورۂ یورپ کے دوران بیلجیم اور انگلینڈ میں مجموعی طور پر آٹھ اہم میچز کھیلے گی۔
بیلجیم لیگ کے اختتام پر قومی ٹیم لندن روانہ ہوگی، جہاں 23 جون کو پرو ہاکی لیگ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم اور سنسنی خیز میچ شیڈول ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی اور دیگر عہدیداران نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب دورے کی دعا کی ہے۔















