ایشین گیمز کیلئے پاکستانی ٹی 20 ٹیم کا اعلان، صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔















