شان مسعود کی کپتانی خطرے میں؟ نیا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو فی الحال اعتماد حاصل ہو گیا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ان کے مستقبل پر سوالات اٹھے تھے، تاہم ذرائع کے مطابق انہیں مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اگرچہ بطور بیٹر ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے، لیکن ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے باعث ان کی کپتانی پر غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کپتانی کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، تاہم انگلینڈ کے مشکل دورے کے پیشِ نظر شان مسعود کے تجربے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔















