یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل آمدن پرپانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

0
11

حکومتِ پاکستان نے یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمانے والے پاکستانی کونٹینٹ کریٹرز اور انفلوئنسرز کی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

جس کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی مانیٹائزیشن کی رقم جیسے ہی صارف کے مقامی بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، بینک اسی وقت یہ ٹیکس کاٹ کر قومی خزانے میں جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
ایف بی آر (FBR) کے اس اقدام کا مقصد تیزی سے ابھرتی ہوئی ملکی کریٹر اکانومی کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، جہاں ایکٹو ٹیکس پیئرز (Filers) کے لیے یہ کٹوتی سالانہ ریٹرن میں ایڈجسٹ ہو سکے گی، جبکہ 50,000 سے زائد فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کو باقاعدہ کاروباری درجہ دے کر ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Leave a reply