
سندھ بجٹ 27-2026: کابینہ کی منظوری، مجموعی حجم 3200 ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔
سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کا مجموعی حجم 3200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں تمام طبقات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق حکومت غربت میں کمی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ محنت کش طبقے کے لیے کم از کم اجرت میں بہتری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام سے نئی اسکیمیں شامل نہیں کی جائیں گی۔ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے تقریباً 2500 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری 3642 منصوبوں کے لیے 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔















