پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بندش میں 24 جولائی تک توسیع

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 24 جولائی 2026ء تک بڑھا دیا ہے۔
نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، کمرشل اور فوجی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں اور بھارتی افراد یا اداروں کی ملکیت یا آپریٹ ہونے والے جہازوں پر بھی ہوگا۔
نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی طیارے مزید ایک ماہ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، اور یہ پابندی 24 جولائی 2026ء کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی قیمت میں کا اضافہ
مارچ 28, 2024 -
دھاتی ڈورکیخلاف پنجاب پولیس کاصوبےبھرمیں کریک ڈاؤن جاری
جنوری 31, 2026 -
صدارتی انتخاب کا دنگل سج گیا۔
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














