انسانی بال سمگلنگ کی کوشش میں ملزم گرفتار

0
101

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں 13 لاکھ سے زائد مالیت کے انسانی بال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کسٹمز حکام نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک انوکھی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر منتقل کیے جانے والے 45 کلو گرام انسانی بال ضبط کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں بتایا گیا کہ برآمد کیے گئے ان انسانی بالوں کی مقامی مالیت کا اندازہ تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی قیمت اس سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص یہ انسانی بال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سستے داموں خرید کر پنجاب منتقل کر رہا تھا، جہاں انہیں پروسیسنگ کے بعد مہنگے داموں وِگز بنانے اور بیرونی ممالک خصوصاً چین اور دیگر مارکیٹس میں اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

Leave a reply