
آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن نے 45 میں سے37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے 45 میں سے37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیے جبکہ 8 پر مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے رانا ثناء اللہ اور امیرمقام کو انتخابی ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 8 امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان آئندہ 2 روز میں کیے جانے امکان ہے جس کیلئے رانا ثناء اللہ اور امیرمقام کی اہم امیدواروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ چوہدری محمد اظہرصادق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور انتخاب لڑنے کے معاملات بھی طے پاگئے، عباس پور سے یاسین گلشن کو مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔















