ارجنٹینا سے شکست، الجیریا نے فیفا میں شکایت دائر کر دی

ارجنٹینا سے شکست، الجیریا نے فیفا میں شکایت دائر کر دی۔
الجیریا نے ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 0-3 کی شکست کے بعد میچ آفیشلز کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کی ریفریز کمیٹی میں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الجیریا نے اپنی شکایت میں خاص طور پر پہلے ہاف کے ایک واقعے کا حوالہ دیا ہے، جس میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی مبینہ طور پر الجیریا کے کپتان عیسیٰ ماندی کی پنڈلی پر چڑھ گئے تھے۔















