اداکارہ مومنہ اقبال کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
12

لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کی شکایت پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے تفتیشی حکام کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کر دی۔ ساتھ ہی آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے مقدمے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply