پاکستان ریلوےکی آمدنی میں بڑااضافہ ریکارڈ

0
6

پاکستان ریلوے کی آمدنی 95ارب سے بڑھ کر 115روپےتک پہنچ گئی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس، نئی حج پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی 95 ارب سے بڑھ کر 115 ارب سے تجاوز کرگئی، کابینہ نے نئی حج پالیسی کی بھی منظوری دی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان برائے 2027-2030 کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے رواں برس بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت کی ٹیم کی تعریف کی۔
وفاقی کابینہ کو وزیر ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی اور اجلاس کو وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 25-2024 میں 95 ارب روپے سے بڑھ کر گزشتہ مالی سال 2025-2026 میں 115 ارب روپے کو عبور کر گئی جو کہ 24.19 فیصد اضافہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فریٹ آمدن میں 8 ارب سے زائد، دیگر آمدن میں 7 ارب سے زائد، پراپرٹی و لینڈ آمدن میں 6 ارب سے زائد اور مسافروں کی آمدو رفت سے آمدن میں 3.37 فیصد اضافہ ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوے آپریشنز میں بہتری کے ساتھ ساتھ فریٹ کارگو کی آمد و رفت کی بہتری یقینی بنائی گئی ہے۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) کے 19 مئی 2026 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2 جولائی 2026 کو منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Leave a reply