
یوٹیوب نے شارٹس میں تصاویر پر مبنی پوسٹس کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کے ذریعے کریئیٹرز اب ویڈیو کے بجائے تصاویر کی مدد سے بھی اپنے ناظرین تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اب شارٹس میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پر مشتمل کیروسل پوسٹس اپ لوڈ کر سکیں گے، جنہیں سوائپ کرکے دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ہر تصویر پر ٹیکسٹ شامل کرنے اور 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی لگایا جا سکے گا۔میوزک کے لیے صارفین یوٹیوب کے لائسنس یافتہ میوزک کیٹلاگ، یوٹیوب آڈیو لائبریری اور جہاں دستیاب ہو وہاں ڈریم ٹریک کا استعمال بھی کر سکیں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ان نئے فیچرز کا مقصد کریئیٹرز کو شارٹس فیڈ میں زیادہ مؤثر انداز میں وژوئل اسٹوریز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
واٹس ایپ پر اب نمبر کی بجائے”یوزرنیم”سے چیٹ ہوگی
جون 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،اہم فیصلےمتوقع
ستمبر 10, 2025 -
محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے
مارچ 8, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©














