مصنوعی ذہانت کا کمال، روبوٹ نے خطرناک آتش فشاں فتح کر لیا

0
8

انسان نما روبوٹ ’پیمبا‘ نے ایکواڈور کے بلند ترین آتش فشاں چمبورازو کی چھ ہزار میٹر سے زائد بلندی تک کامیابی سے پہنچ کر روبوٹکس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمبا نے اس مہم کے دوران برف سے ڈھکے دشوار گزار راستوں، انتہائی کم آکسیجن اور سخت موسمی حالات کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو مستقبل میں مشینوں کے کردار کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے امید پیدا ہوئی ہے کہ جدید روبوٹس آئندہ انسانوں کے شانہ بشانہ خطرناک اور دشوار ماحول میں ریسکیو آپریشنز، سائنسی تحقیقات اور دیگر اہم ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں گے۔

Leave a reply