
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے مجموعی طور پر 24 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں کمیشن غوروخوض نے 10 امیدواروں کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔
منظور کیے گئے ناموں میں عثمان غنی، راشد چیمہ، فرہاد علی شاہ، منور دوگل، امجد پرویز، اسد باجوہ، خالد بن عزیز، شیرین عمران، غلام سرور، امیر عجم ملک اور اجمل خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد تقرریوں سے متعلق آئینی و قانونی کارروائی آئندہ مراحل کے مطابق مکمل کی جائے گی۔















