نعمان علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائرسے معاہدہ

0
6

پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کرکٹ کلب سے معاہدہ کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی لنکا شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے، اسپنر سے 6 میچوں کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اسپنر کا کہنا ہے کہ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ کرنے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ 39 سالہ نعمان علی 2021 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اب تک 22 ٹیسٹ میچز میں 101 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
توقع ہے کہ وہ 20 اگست کو نارتھمپٹن شائر کے خلاف لنکاشائر کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔
کلب کے ڈائریکٹر مارک چلٹن کا کہنا ہے کہ نعمان کا ریڈ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ اور وسیع تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
نعمان علی نے 34 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2024 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Leave a reply