آبنائےہرمزکی بندش پوری دنیا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر

0
103

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، جبکہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم بھی کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے جس کے ذریعے پائیدار جنگ بندی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسٹارمر نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جاری بمباری ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے، جسے فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

Leave a reply