سعودی حکومت کا تمام غیر ملکیوں کو 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑنے کا حکم

0
103

سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کی تیاریوں کے تحت 13 اپریل سے سرکاری اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ صرف درست حج پرمٹ رکھنے والے افراد، مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ، یا مجاز ورک پرمٹ رکھنے والے افراد کو ہی رسائی کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر کو چیک پوائنٹس سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس پالیسی کا مقصد حجاج کرام کے محفوظ اور منظم انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
حکام نے عمرہ زائرین کے لیے باہر نکلنے کی آخری تاریخ 18 اپریل بھی مقرر کی ہے، عمرہ اجازت نامے 31 مئی تک معطل کر دیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply