پاکستان میں آج سے 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان،پی ٹی سی ایل کا الرٹ

0
109

پی ٹی سی ایل نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل کنسورشیم کی جانب سے مرمتی کام کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ یہ مینٹیننس سرگرمی 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کمپنی نے صورتحال پر نظر رکھنے اور سروس کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a reply