پی ایس ایل11:پشاورزلمی نےملتان سلطانزکو24رنزسےہراکرایک اورفتح اپنےنام کرلی

0
8

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کےگیارہویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سےہراکرایک اورفتح اپنےنام کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے پہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، ہدف کےتعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔
پشاورزلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 اور محمد حارث 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے 18، فرحان یوسف نے 30 جبکہ بریسویل نے 14 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانزکی جانب سے شان مسعود 35 اور جوش فلپس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس طرح پشاور زلمی نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پانچویں جیت درج کر لی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی اب تک ناقابل شکست ہے اور 6 میں سے 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ملتان سلطانز 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Leave a reply