بلاول بھٹو نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دے دیا

0
5

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کی ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے، جبکہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ممکن بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ستائش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک کے لیے ہی نہیں بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے بھی ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a reply