شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

0
103

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدررجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ میں اجلاس کے انعقاد اور معاہدے کی پیش رفت پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply