نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنزٹی 20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں۔
نجیہہ کی جگہ صدف شمس کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی کا ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔















