
سپریم کورٹ آمد پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کے معاملے میں جنہوں نے توہینِ عدالت کی، انہیں سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں، عمران خان کے ضروری ٹیسٹ کروا کر انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کسی ڈیل کے خواہاں نہیں، اگر ڈیل کرنا ہوتی تو وہ تین سال قید نہ کاٹتے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اصل معاملہ عمران خان کی صحت ہے، اسے سیاسی بحث سے نہیں جوڑنا چاہیے۔















