
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےلاہورپہنچنےکااعلان کردیا۔
سہیل آفریدی نے لاہور پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کو کرکے دکھاؤں گا۔ یہ مودی کے یار، یہ مجھے نہیں روک سکتے۔ یہ پاکستان کے دشمن مجھے نہیں روک سکتے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’سٹریٹ موومنٹ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ہم پُرامن طور پر آئیں گے۔‘‘
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ جو لوگ عوام سے سانس لینے کی آزادی بھی چھین لیں، انہیں اپنے حق کے لیے خود کھڑا ہونا ہوگا۔















