سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈمیڈلسٹ خالد محمود انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ہاکی کپتان، اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی چیمپئن خالد محمود انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال پر قومی اور عالمی ہاکی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
خالد محمود پاکستان کے ان عظیم کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو عالمی سطح پر کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان نے ان کی موجودگی میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔















