شام کا اپنا قدرتی یورینیم عالمی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں دینے کا اعلان

0
9

شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اعلان کیا ہے کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے حفاظتی اقدامات کے تحت رکھ دیا ہے۔
ان کے مطابق یہ اقدام شام کی 15 سالہ جوہری عدم تعمیل کی فائل کے خاتمے اور آئی اے ای اے کے ساتھ نئے تعاون کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
اسد الشیبانی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے 9 ستمبر کو شام کی جوہری فائل بند کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا، جبکہ دمشق نے جولائی میں جوہری مواد سے متعلق معلومات اور تعاون کا روڈ میپ فراہم کیا تھا۔
شامی اور آئی اے ای اے کے ماہرین نے تنصیب میں ری ایکٹر کی باقیات سے متعلق کام بھی شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply