امریکی حکومت حوثیوں کےساتھ براہ راست رابطے میں ہے،جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت حوثیوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔
کینساس سٹی میں انتخابی ریلی کے موقع پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو آبنائے باب المندب کے جزیرے مایوں پر حوثیوں کے قبضے پر تشویش ہے۔
جے ڈی یونس نے مزید کہاکہ امریکا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ خطے میں متاثر ہونے والے دیگر ملکوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔















