مکہ پرڈرون حملہ ناقابل معافی ،سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

0
7

وزیراعظم شہباز شریف نےمکہ المکرمہ پرڈرون حملہ کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ معافی قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہے۔

Leave a reply