امریکا میں کیبل ٹوٹنے سے فضائی بحران،ہزاروں پروازیں متاثر ہوگئیں

0
7

امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ریل آپریٹر ایمٹریک کے کنسٹرکشن ورک کے دوران کھدائی سے ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے ملک میں بڑے فضائی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی کے نیوآرک ایئر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے اور آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن اس کے سبب شدید متاثر ہوا ہے، جس سے 1 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔

Leave a reply