
ایم این اے پی ٹی آئی جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو سویلین حکومت کا حصہ نہیں سمجھتا۔
ممبراسمبلی وپی ٹی آئی رہنماجنیداکبرکاکہناتھاکہ محسن نقوی کو سویلین حکومت کا حصہ نہیں سمجھتا۔وہ وزیراعظم سے بھی زیادہ مضبوط ہیں،اس حکومت سے اگر کوئی بات منوا سکتا ہے تو وہ محسن نقوی ہے، سومنات کا بت اسلام آباد میں بیٹھا ہے اور وہ بت وزیراعظم ہیں۔
نجی میڈیاکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسلام آباد اور ملک کی حفاظت کرے ، سومنات کا بت اسلام آباد میں بیٹھا ہے اور بت وزیراعظم ہیں۔















