پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی

0
9

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔
لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply