نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف انتقال کر گئے

0
14

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
چودھری محمد اشرف کا شمار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ 4 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے تھے۔
مرحوم پاکستان بار کونسل کے رکن اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم بھی رہ چکے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a reply