
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ میچ فکس نہیں، اس بار ضرور جیتیں گے، کوئی نہ ڈرے، میں کارکنان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا وفاقی حکومت تحریک انصاف کےکارکنان سے خوفزدہ ہے، اسلام آباد کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا گیا۔
سہیل آفریدی بولے ہم نےگولی یا بندوق کی سیاست نہیں کرنی، ہم پُرامن رہیں گے، پرُامن تحریک چلائیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب کی جعلی وزیر ہمیں دہشتگرد سمجھتی ہیں۔















